وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں ہائیڈروکاربن کے اہم
کردار کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ 2040 تک ہندوستانی معیشت کے پانچ ضرب ہو
جانے کی امید ہے۔مسٹرنریندر مودی نے توانائی اور گیس پر مبنی بین الاقوامی
کانفرنس کا وگیان
بھون میں افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ہندوستانی معیشت توانائی
کا اہم وسیلہ بنا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پالیسیاں طویل مدتی ترقی پر مرکوز ہیں اور 2040 تک ہندوستانی معیشت کے پانچ گنا ہو جانے کی امید ہے۔